حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین ضلع ملیر کراچی ڈویژن کے تحت سہ سالہ تنظیمی ”شہید امت“ کنونشن حسینیہ اہل بیتؑ جعفر طیار سوسائٹی میں منعقد ہوا؛ جس میں خصوصی شرکت چیئرمین سپریم کونسل ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں صوبائی آرگنائزر مولانا حیات عباس نجفی، ڈویژنل صدر مولانا صادق جعفری، علامہ نشان حیدر ساجدی، ڈویژنل رہنما برادر کاظم عباس، مولانا مبشر حسن، برادر عارف عباس، علی نیئر زیدی، صوبائی نائب صدر وحدت ایمپلائز ونگ قیصر عباس زیدی، کوآرڈینیٹر جعفریہ الائنس ضلع ملیر ثمر عباس زیدی ایڈووکیٹ اور وائس چیئرمین غازی عباس ٹرسٹ اختیار امام رضوی شامل تھے۔

کنونشن میں ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کی کابینہ، ٹاؤن آرگنائزنگ کمیٹیز کے ممبران اور تمام یونٹس کے صدور اور جنرل سیکریٹری صاحبان شریک ہوئے۔ مولانا گلزار حسین شاہدی نے تلاوت کلام الہیٰ سے تقریب کا آغاز کیا۔ مقررین نے شہید امت امام خامنہ ای ؒ کی سیرت اور کردار سمیت حالات حاضرہ پر گفتگو کی۔ علامہ حیات عباس نجفی نے شہادت ِ امام تقی الجواد علیہ السلام کی مناسبت سے مصائب بیان کیئے، جبکہ معروف منقبت خواں برادر جازب رضوی، زاہد رضا عاجز اور مولانا جاوید جعفری نے بارگاہ ولایت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

کنونشن میں اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کی جانب سے مولانا گلزار حسین شاہدی، سید احسن عباس اور عارف رضا زیدی کے نام ضلعی صدارت کیلئے پیش کیئے گئے، جبکہ اراکین ڈسٹرکٹ کونسل نے ایک بار پھر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے خفیہ رائے شماری کے نتیجے میں بھاری اکثریت سے سید احسن عباس رضوی کو آئندہ تین برس کیلئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کا صدر منتخب کرلیا، جبکہ ایم ڈبلیو ایم گڈاپ ٹاؤن کے صدر برادر محمد امین انقلابی ، ملیر ٹاؤن کے صدر برادر خیبر خان نیازی اور ابراہیم حیدری ٹاؤن کے صدر مولانا سید قلب عباس کاظمی منتخب ہوئے۔

چاروں نومنتخب صدور کے نام کا اعلان صوبائی آرگنائزر مولانا حیات عباس نجفی نے کیا، جبکہ ڈویژنل صدر مولانا محمد صادق جعفری نے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔









آپ کا تبصرہ